Wednesday, April 24, 2024

مریم نواز کا وائس چانسلر جی سی یو کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

مریم نواز کا وائس چانسلر جی سی یو کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
September 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے وائس چانسلر جی سی یو کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

مریم نواز نے کہا تعلیمی ادارے کو فتنے کیلئے استعمال کیا گیا، تعلیمی ادارے میں سیاسی جلسے پر سخت کارروائی کی جائے، ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا جرم ہے، سزا دی جائے۔

گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے سیاسی پروگرام کانوٹس لے لیا۔ بطور چانسلر گورنر بلیغ الرحمان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔