لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے علاوہ عہدیداروں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تنظیم سازی میں رانا ثنا اللہ بھی مریم نواز کے ساتھ ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی کی تنظیم نو اور ورکرز کو متحرک کرنے کیلئے سرگرم ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی کے تمام تر معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے مریم نواز نے پنجاب کے غیر متحرک اور پارٹی کو وقت نہ دینے والے عہدیداروں کی بجائے متحرک کارکنوں کو عہدے دینے کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے تمام ضلعی عہدیداروں سے خود را بطے شروع کردئیے ہیں جن سے انکی کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز پارٹی عہدیداروں سے انکے کےعلاقے میں تحریک انصاف اور ن لیگ کی مقبولیت کے حوالے سے بھی پوچھ رہی ہیں
مریم نواز پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گی اور ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔
تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد مریم نواز پنجاب کے مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر جلد از جلد پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر فوکس کیا ہے۔