Monday, May 6, 2024

مریم نواز کا حکومت سے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مطالبہ

مریم نواز کا حکومت سے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مطالبہ
February 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت سے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں کوئی موجود ہے جو جنگ میں پھنسے پاکستانیوں کی امداد کرے؟

مریم نواز نے مزید کہا کہ سیکڑوں طلبہ میٹرو ٹرین کے انڈر گراؤنڈ اسٹیسشنز میں چھپے بیٹھے ہیں، انہیں سفارت خانہ نے کیف سٹی بلایا، لیکن اب کوئی رابطہ نہیں کر رہا۔