Saturday, July 27, 2024

مریم نواز اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

مریم نواز اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
March 6, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز اور اعظم نذیر تارڑ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

مقامی وکیل کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدلیہ کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونا چاہئے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہئے، انہوں نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔