Wednesday, April 24, 2024

مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی عدلیہ بچاؤ تحریک کو مذاق قرار دیدیا

مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی عدلیہ بچاؤ تحریک کو مذاق قرار دیدیا
March 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی عدلیہ بچاؤ تحریک کو مذاق قرار دے دیا۔

بدھ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ توشہ خانہ چور اور عدالتی بھگوڑا اپنے جرائم سے راہ فراراختیار کررہا ہے۔ عدلیہ نوازشریف جیسا لیڈر بچاتی ہے۔

عمران خان نے اپنی حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگائے رکھا، اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بولے عمران خان نے اپنی حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگائے رکھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو آئینی طریقے سے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا۔ مفروضے پر قومی اسمبلی تحلیل کی گئی، ان کے دامن پر سیاہ دھبے نمایاں ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی عزت و تکریم ہونی چاہیے، الیکشن کیلئے سیکورٹی اور فنڈز کے کنسرن آج بھی ہیں۔ الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا، الیکشن کیلئے ایک ماحول بھی ہونا چاہیے۔