Saturday, May 4, 2024

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کی بجائے دہشت گردوں کا ٹولہ قرار دے دیا

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کی بجائے دہشت گردوں کا ٹولہ قرار دے دیا
March 15, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کی بجائے دہشت گردوں کا ٹولہ قرار دے دیا۔

وہ کہتی ہیں کہ تشدد سے پولیس اور رینجرز کے پینسٹھ اہلکار زخمی ہوچکے، پولیس عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کیلئے لاہور میں موجود ہے، وارنٹ گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وارنٹ معطل ہوتے ہیں، ضمانتیں ملتی ہیں تو یہ حق ہر شہری کو ملنا چاہیے۔

وفاقی وزیر شیری رحمن بولیں باعزت طریقے سے گرفتاری دینے سے سیاستدان کے قد میں اضافہ ہوتا ہے، گرفتاری سے چھپ کر عمران خان نے اپنا مذاق اڑایا۔