Tuesday, May 7, 2024

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو اکتوبر 2023 میں انتخابات کی تاریخ دیدی

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو اکتوبر 2023 میں انتخابات کی تاریخ دیدی
December 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو انتخابات کی تاریخ دے دی۔

جمعہ کے روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر وفاقی وزیر نے  ٹویٹ کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔‘‘

اس سے قبل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار افضال احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، تعزیتی پیغام میں کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔