Friday, May 3, 2024

مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج

مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج
October 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا اور بیس ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے،؟ قومی مفادات کے ساتھ یہ گھناؤنا اور سنگین کھیل کب تک کھیلتے رہیں گے۔ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کی جارہی ہے۔ فارن ایجنٹ نے 95 لاکھ لوگوں کو بے روزگار، 2 کروڑ کو غربت کے جہنم میں دھکا دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پارلیمنٹ کو توڑنے والا آئین شکن اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے اور سیاست میں گھسیٹنے والا اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ کشمیر فروش فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ۔؟ توشہ خانہ کا چور، فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے۔؟ توشہ خانہ کا چور اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ عمران خان سوالوں کا پہلے جواب دیں پھر لانگ مارچ کا اعلان کریں۔