Friday, May 17, 2024

مری سیاحوں کا داخلہ مکمل بند ہونے پر ویران

مری سیاحوں کا داخلہ مکمل بند ہونے پر ویران
January 10, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) مری سیاحوں کا داخلہ مکمل بند ہونے پر ویران ہوگیا۔ 

سانحہ مری کے بعد ملکہ کوہسار میں ویرانی کے ڈیرے ہیں، وادی میں سیاحوں کا داخلہ مکمل بند ہے، فلیٹس اور ہوٹلز خالی ہوگئے۔ اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے کے بعد رابطہ سڑکوں کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔

بیشتر علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ برفانی طوفان کے بعد سے انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے، مری کیلئے جانے والی ہیوی ٹریفک چار روز سے بلاک کر رکھی ہے۔

دریں اثنا، ضلعی انتظامیہ نے پھنسے ہوئے سیاحوں میں خشک راشن کے ساڑھے 9 ہزار تھیلے اور ساڑھے چھ سو سے زائد کمبل تقسیم کیے۔

ضلعی انتظامیہ نے پھنسے ہوئے سیاحوں کی گاڑیوں کو پٹرول فراہم کیا۔ شٹل سروس کے ذریعے 21 سو سے زیادہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔