Saturday, May 18, 2024

مری میں طوفانی برفباری اور سیاحوں کی اموات پر وزیر اعظم اور شہباز گل کا اظہار افسوس

مری میں طوفانی برفباری اور سیاحوں کی اموات پر وزیر اعظم اور شہباز گل کا اظہار افسوس
January 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مری میں طوفانی برفباری اور سیاحوں کی اموات پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تمام اداروں کو متحرک کر دیا گیا۔

 ادھر معاون خصوصی شہباز گل نے کہا پاک فوج اور ریسکیو 1122، راولپنڈی اور ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ کو بھی متحرک کر دیا گیا۔ برف اور دیگر رکاوٹیں ہٹا کر سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

مری میں اب تک پانچ فٹ سے آٹھ فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ ہزاروں سیاح کئی گھنٹوں سے گاڑیوں میں محصور ہیں۔ انتظامیہ ریسکیو کرنے میں مصروف ہے۔ سول آرمڈ فورسز سے مدد طلب کر لی گئی۔ مقامی لوگوں سے بھی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کا نظام متاثر ہے۔