Saturday, May 18, 2024

مری میں سیاحوں کا جم غفیر، ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں داخل ہونے پر مزید سیاحوں کی آمد روکنا پڑ گئی

مری میں سیاحوں کا جم غفیر، ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں داخل ہونے پر مزید سیاحوں کی آمد روکنا پڑ گئی
January 8, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) مری میں سیاحوں کا جم غفیر امڈ آیا۔ ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں وادی میں داخل ہونے پر مزید سیاحوں کی آمد روکنا پڑ گئی۔

بڑی تعداد میں سیاح گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ انتظامیہ وادی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہے۔ جی پی چوک، اپرجھیکا گلی روڈ، کینٹ ایریا اور بانسرہ گلی میں ٹریفک بحال کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول کا کہنا ہے بجلی بحال کر دی گئی۔ گیس اور پانی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ادھر مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑی پھنس گئیں۔ مری انتظامیہ نے شہر کو بند کر دیا۔ سیاحوں کو مری اور گلیات کے سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں۔ پھسلن کے وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

مری میں مسلسل برفباری جاری

مری میں مسلسل 3 دن سے برفباری جاری ہے۔ ہیوی مشینری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ اے سے مری عمر مقبول کے مطابق روڈ کلیئر کی جارہی ہے۔ تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں کام کرنے میں مصروف ہیں۔ کوشش ہےسیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں۔

دوسری طرف مری میں ریکارڈ برفباری کے دوران سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی۔ بیشتر سیاحوں کی گاڑیوں کو راولپنڈی کے خارجی راستے پر ڈال دیا گیا ہے۔ جی پی او چوک میں پھنسی تمام گاڑیوں کو خارجی راستوں پر ڈالا دیا گیا ہے۔ اپر جھیکا گلی روڈ سے براستہ جی پی او چوک مال روڈ کینٹ ایریا سے بانسرہ گلی کی طرف ٹریفک کو چلا دیا گیا ہے۔ شدید برفباری کے باعث متعدد مقامات پر بڑے درخت  گرنے سے بھی سڑکیں بند ہیں۔ لوہر ٹوپہ  روڈ ، جی ٹی روڈ چٹہ موڑ کے مقام پر بھاری درخت گرنے سے روڈز بند ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے ٹریفک  کی بحالی میں مصروف ہیں۔