Saturday, May 18, 2024

مری میں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، اے سی عمر مقبول

مری میں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، اے سی عمر مقبول
January 8, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) اے سی عمر مقبول کا کہنا ہے مری میں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

عمر مقبول نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک فوج سے مدد طلب کی گئی ہے۔ گزشتہ روز سے ہی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ برفباری میں پھنسے افراد کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ راستوں میں پھنسے افراد کو کمبل بھی فراہم کئے ہیں۔ گاڑیوں میں پھنسے افراد سے فرداً فرداً پوچھا گیا۔

انہوں نے کہا راستوں میں گاڑیاں پھنسنے کیوجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد واپس جا چکی ہے۔ کل تک ایک لاکھ گاڑیاں مری میں موجود تھیں۔ مری میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ برف ہٹانے کے لئے 29 ہیوی مشینریز دستیاب ہیں۔

 ادھر ڈی جی گلیات نے کہا گلیات میں شدید برف باری، لینڈ سلائیڈ اور برف میں پھنسے سیاحوں کی 7000 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ گلیات میں سڑکوں پر کوئی گاڑی نہیں پھنسی۔ ایبٹ آباد کے راستے کو آج کلیئر کردینگے۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ سٹرک کی بحالی تک گلیات کی جانب سفر سے اجتناب کریں۔

 دوسری طرف چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے 16 جنوری سے برفباری اور بارش کے نئے سپل کا آغاز ہو گا۔