Saturday, May 18, 2024

مری میں جاں بحق 22 افراد کی میتیں راولپنڈی منتقل

مری میں جاں بحق 22 افراد کی میتیں راولپنڈی منتقل
January 8, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) مری میں جاں بحق ہونے والے 22 افراد کی میتیں راولپنڈی منتقل کردی گئیں۔

ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے اب تک 22 جاں بحق افراد کو ریکور کیا جا چکا ہے، سیکڑوں فیملیز کو محفوظ ریسکیو کیا جا چکا ہے، مری اور ملحقہ جات میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ان میں 10 مرد، 2 خواتین، 4 بچے اور 6 بچیاں شامل ہیں۔ 

اسلام آباد کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی زندگی کی بازی ہار گئے، تھانہ کوہسار میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوید اقبال چھٹی لے کر خاندان کے ہمراہ سیرو تفریح کیلئے مری گئے تھے لیکن انکا ہنستا کھیلتاخاندان موت کے منہ میں چلا گیا۔ فیملی کے دیگر ممبران میں اہلیہ نوید اقبال اور ان کی چار بیٹیاں دو بیٹے شامل ہیں۔