Friday, April 19, 2024

مری میں داخلے کو پہلے سے ہوٹل کی بکنگ سے مشروط کرنے کی پابندی اٹھا لی گئی

مری میں داخلے کو پہلے سے ہوٹل کی بکنگ سے مشروط کرنے کی پابندی اٹھا لی گئی
August 9, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ملکہ کوہسار مری میں داخلے کو پہلے سے ہوٹل کی بکنگ سے مشروط کرنے کی پابندی اٹھا لی۔

 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر عائد پابندی بھی ختم ہو گئی۔ بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجنے پر مری کی تاجر براداری نے احتجاج کیا تھا اور مال روڈ پر دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے کامیاب مذاکرات کیے۔  

انتظامیہ نے وضاحت دی کہ سیاحوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ناگہانی حالات سے نمٹنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا تھا۔