مری میں برفباری سے متاثرہ تمام شاہراہیں کھول دی گئیں

مری (92 نیوز) مری میں شدید برفباری کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تمام اہم شاہراہیں ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کلڈنہ باڑیاں شاہراہ پر بھی ٹریفک بحال ہو گئی۔ تمام مرکزی سڑکوں سے برف ہٹا دی گئی ہے۔ مرکزی شاہراہوں کے بعد اب رابطہ سڑکیں کھولی جا رہی ہیں۔ ریلیف کیمپس اور میڈیکل سہولیات پوری طرح سے کام کر رہے ہیں۔
آرمی ٹرانسپورٹ کے ذریعے سیاحوں کو راولپنڈی اسلام آباد پہنچایا جارہا ہے۔