Friday, May 17, 2024

مری میں انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا، صداقت علی عباسی

مری میں انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا، صداقت علی عباسی
January 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ مری میں انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنماء صداقت علی عباسی نے پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل ہوئیں، کلڈنہ باڑیاں شاہراہ پر 15 درخت گرے، برفانی طوفان کی وجہ سے راستے بند ہوگئے، جس سے زیادہ مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اموات سردی سے نہیں ہوئیں، مری سے کلڈنہ شاہراہ پر پہنچنا ناممکن تھا، اکثریت ان لوگوں کی تھی جو نتھیا گلی سے واپس آ رہے تھے۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اگلے 6 ن میں آ جائیگی۔