Saturday, May 18, 2024

مری میں 7 جنوری کو 16 گھنٹوں کے دوران 4 فٹ برف پڑی، رپورٹ

مری میں 7 جنوری کو 16 گھنٹوں کے دوران 4 فٹ برف پڑی، رپورٹ
January 9, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ے کہ مری میں 7 جنوری کو 16 گھنٹوں کے دوران 4 فٹ برف پڑی۔

رپورٹ کے مطابق سات جنوری کو سولہ گھنٹے میں چار فٹ برف پڑی۔ تین جنوری سے سات جنوری تک ایک لاکھ باسٹھ ہزار گاڑی مری داخل ہوئیں۔ سولہ مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی۔ اکیس ہزار گاڑیاں واپس بھجوائی گئیں۔ چار سے پانچ گاڑیوں میں بائیس افراد کی ہلاکت ہوئی جن کی موت کاربن مونوآکسائیڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی۔

سوال یہ ہے کہ اس بدانتظامی کا ذمہ دارکون ہے؟ توقعات سے کہیں زیادہ برفباری پر انتظامیہ حرکت میں کیوں نہ آئی؟چار روز میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔ ان غیرمعمولی حالات میں کسی سانحہ کے رونما ہونے کا انتظار کیوں کیا گیا؟ حیران کن طور پر وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بھی کسی پر ذمہ داری کا تعین نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف منافع خور مصیبت کی گھڑی میں بھی باز نہ آئے۔ برفباری میں پھنسے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے۔ مری میں سیاحوں سے ہوٹلوں کے کمروں، گاڑیوں کے کرایوں کی مد منہ مانگے پیسے لیے گئے۔ سیاحوں کا کہنا ہے 100 سے 200 روپے کے سفر کیلئے 5 سے 10 ہزار تک وصول کیے گئے۔ 2 ہزار روپے میں ملنے والے کمروں کیلئے 20، 20 ہزار روپے مانگے گئے۔