Friday, April 19, 2024

مری میں سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر ہارون الرشید انتقال کر گئے

مری میں سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر ہارون الرشید انتقال کر گئے
February 27, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) مری میں سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر ہارون الرشید انتقال کر گئے۔ پیر ہارون الرشید چند دن سے شدید علیل تھے ۔

بڑی تعداد میں مریدین دربار عالیہ موہڑہ شریف پہنچنا شروع ہو گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سمیت وفاقی وزراء ، سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور اہمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے پیر ہارون الرشید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ان بیانات میں کہا گیا ہے کہ پیر ہارون الرشید نے دربار عالیہ موہڑہ شریف کی تعمیر و ترقی، سلسلہ عالیہ کی تعلیمات کے فروغ کے لئے دربار عالیہ میں درس و تصوف اور تفسیر کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔