Sunday, September 8, 2024

مری میں برفباری کے دوران ٹائرچین ڈھائی ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی

مری میں برفباری کے دوران ٹائرچین ڈھائی ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی
January 23, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) مری میں برفباری کے دوران ٹائر چین مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا۔ پانچ سو روپے کی ٹائرچین ڈھائی ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی۔

بغیر ٹائر چین کے مری آنے والے تمام سیاحوں کو سترہ میل سے واپس کیا جانے لگے۔ سترہ میل میں انتظامیہ کی جانب سے  مری آنے والے سیاحوں کو  واپس بہارہ کہو  مخصوص دوکاند پر چین خریدنے کے لیے بھیجا جارہا ہے۔ چین خرید کر مری پہنچنے  والے سیاحوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔ مری کی کاروباری تنظیموں نے بھی اس عمل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا سیاحوں کو آنے کی اجازت دی جائے۔

ادھر صبح سے اب تک 912 گاڑیاں مری داخل جبکہ645 آوٹ ہوئیں۔ مسلسل جاری برفباری کے باعث روڈ پر پھسلن کے باوجود ٹریفک پولیس کے جوان سیاحوں کی گاڑیوں کو دکھا لگا کر مدد فراہم کر رہے ہیں۔ مری میں اب تک مجموعی طور پر 1795 گاڑیاں موجود ہیں۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور مکینکلی ان فٹ گاڑیوں کو واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ مری آنے والے سیاحوں کو ہر طرح کی مدد اور سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مری آنے والے سیاح سنگل لائن میں رہیں اور غلط پارکنگ سے گریز کریں۔