Wednesday, May 1, 2024

مری کے قریب جنگلات میں شدید آتشزدگی، گوہڑا اور سنبھل بیاہ لپیٹ میں آگئے

مری کے قریب جنگلات میں شدید آتشزدگی، گوہڑا اور سنبھل بیاہ لپیٹ میں آگئے
May 2, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) - مری کے قریب جنگلات میں شدید آتشزدگی، مری ایکسپریس وے سے ملحقہ گوہڑا اورسنبھل بیاہ کے علاقے میں آگ لگی۔

بڑا رقبہ آتشزدگی کی زد میں آگیا، سرسبز درخت اور پودے جل کر خاکستر ہوگئے، جنگلی حیات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مری کے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جبکہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔