Sunday, May 19, 2024

مری، گلیات، آزادکشمیر میں آج بھی برف باری، بارش کا امکان، پنجاب میں شدید دھند

مری، گلیات، آزادکشمیر میں آج بھی برف باری، بارش کا امکان، پنجاب میں شدید دھند
December 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مری، گلیات، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں آج بھی برف باری، بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، موٹروے کے مختلف سیکشن ٹریفک کے لئے بند ہیں جبکہ قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی بڑھ گئی، وادی تیراہ اورکزئی، ہنگو، پارہ چنار میں بھی برف گری۔ بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔