Saturday, May 18, 2024

مری برفانی طوفان میں جاں بحق افراد کی ویڈیو اور آڈیو کالز سامنے آگئیں

مری برفانی طوفان میں جاں بحق افراد کی ویڈیو اور آڈیو کالز سامنے آگئیں
January 8, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) مری میں ہنستے کھیلتے سیاح موت کی وادی میں اتر گئے۔ برفانی طوفان میں جاں بحق افراد کی ویڈیو اور آڈیو کالز سامنے آگئیں۔

دوستوں کے ساتھ برف باری سے لطف اٹھاتے سیاح محمد اشفاق کی آخری ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ محمد اشفاق دوست ظفر اقبال اور اس کے برادرنسبتی معروف کے ساتھ مری گیا تھا۔

برفانی طوفان میں مرنے والوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والا 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بلال بھی شامل ہے۔ برف باری دیکھنے آنے والے 4 دوست بھی ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے۔

ادھر دوسری جانب مری میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کی آخری آڈیو کال بھی سامنے آگئی۔ آخری کال میں اے ایس آئی نوید اقبال نے مدد کی اپیل کی اور کہا کھانے، پینے کا کوئی سامان موجود نہیں ہے، ابھی تک ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔