Saturday, May 18, 2024

مری اور نتھیا گلی کی بندش کے بعد سیاحوں نے بالاکوٹ کا رخ کرلیا

مری اور نتھیا گلی کی بندش کے بعد سیاحوں نے بالاکوٹ کا رخ کرلیا
January 8, 2022 ویب ڈیسک

بالاکوٹ (92 نیوز) مری اور نتھیا گلی کی بندش کے بعد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام بالاکوٹ کا رخ کرلیا۔

سانحہ مری سے بھی سبق نہ سیکھا، انتظامیہ نے نتھیا گلی ملکہ کوہسار کے راستوں کی بندش کا اعلان کیا تو سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام بالاکوٹ کا رخ کرلیا۔

راستوں پر پھسلن کے باعث کئی سیاحوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا، جی ڈی اے اہلکار راستوں پر سیاحوں کو مدد فراہم کرتے رہے۔

بالاکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کا بروقت تدارک کیا اور ناران اور شوگران جانے والوں راستوں کو سیاحوں کیلئے مکمل طور پر بند کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو تقلین کی ہے کہ بالاکوٹ شاہراہ کو کاغان پلدران تک بحال کیا گیا۔ سیاح کاغان سے آگے سفر سے گریز کریں۔