Saturday, May 18, 2024

مری اور گلیات میں آج دوبارہ برفباری کا امکان

مری اور گلیات میں آج دوبارہ برفباری کا امکان
January 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مری اور گلیات میں آج دوبارہ برفباری کا امکان ہے۔

ڈی جی میٹ محمد ریاض کہتے ہیں آج کے بعد تین سے چار دن تک برفباری کا امکان نہیں، موسم کچھ بہتر ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

آج شام تک مرالہ میں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر دھند ہے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم تھری بند کردی گئی۔

اس سے قبل مری میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب برفانی طوفان کے باعث 3 فٹ تک برف باری ریکادڑ کی گئی جس کے سبب سیاحتی مقام کا رُخ کرنے والے سیاح پھنس کر رہ گئے، اور اسی اثناء میں 22 افراد شدید سردی سے ٹھٹھر کر دم توڑ گئے۔