Saturday, July 27, 2024

مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ کی نگراں وزیر اعظم کاکڑ کو وزارتوں کے امور پر بریفنگ

مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ کی نگراں وزیر اعظم کاکڑ کو وزارتوں کے امور پر بریفنگ
September 2, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ہفتہ کو ملاقات کی۔

وزیر نے وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران، انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کے مثبت بیانیے کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مجوزہ حکمت عملی پر بھی غور کیا۔

ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات ظہور احمد اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد عاصم کھچی بھی موجود تھے۔

دریں اثناء نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے بھی ملاقات کی۔