Saturday, May 11, 2024

عمران نیازی کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہونے کا ثبوت ہے، شہباز شریف

عمران نیازی کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہونے کا ثبوت ہے، شہباز شریف
July 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے عمران نیازی کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہونے کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا پی ٹی آئی نے عمران خان کی براہ راست سر پرستی میں قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم چلائی۔ اس مہم سے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔ اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کر رہا ہے۔