Thursday, March 28, 2024

معروف ترک صوفی بزرگ شیخ محمود آفندی کی نمازجنازہ استنبول کی فاتح مسجد میں ادا کی گئی

معروف ترک صوفی بزرگ شیخ محمود آفندی کی نمازجنازہ استنبول کی فاتح مسجد میں ادا کی گئی
June 24, 2022 ویب ڈیسک

استنبول (92 نیوز) - معروف ترک صوفی بزرگ شیخ محمود آفندی کی نمازجنازہ استنبول کی فاتح مسجد میں ادا کردی گئی۔

ترک صوفی بزرگ شیخ محمود آفندی کی نمازجنازہ میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ مسجد کے اندر، باہر اور اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر عقیدت مندوں سے بھر گئیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت اہم شخصیات نے نمازجنازہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔