lahore (web Desk) - معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ۔
لاہور میں ای چالان سے بچنے کے لیے ٹک ٹاکر کو جعلی نمبر پلیٹ لگانا مہنگا پڑ گیا۔ڈیفنس سی پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والے کو گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم نانی والا مہنگی ترین گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر 2 سال سے گاڑی استعمال کر رہا تھا۔پولیس نے جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا مہنگی ترین گاڑی 2022 سے رجسٹرڈ ہی نہیں تھی۔
ڈیفنس پولیس نے گاڑی 804 قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ قیدی نمبر 804 کی نمبر پلیٹ گاڑی پر لگانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں شہری ندیم مبارک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمہ وہیکل اڑدنس کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کیا۔شہری ندیم مبارک نے گاڑی کی پچھلی نمبر پلیٹ پر آئی کے 804 لکھ ہوا تھا۔ندیم مبارک نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی محبت میں قیدی نمبر 804 کی نمبر پلیٹ لگائی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ندیم مبارک نے دانستہ طور پر یہ نمبر پلیٹ لگائی اور غلط نمبر پلیٹ لگانے پر پولیس نے ندیم کو حراست میں لیا۔