Friday, April 26, 2024

معروف کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے

معروف کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے
November 25, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے۔

اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ گردے فیل ہونے پر گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

ورسٹائل اداکار اسماعیل تارا نے یوں تو کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا مگر انھیں اصل شہرت 80 کی دیہائی میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے مشہور زمانہ کامیڈی ڈرامے ففٹی ففٹی سے ملی اور ان کے نام کا ڈنکا دنیا بھر میں بجنے لگا۔

اسماعیل تارا کو ان کی شاندار مزاحیہ اداکاری پر پانچ بار نگار ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی ،چوکی نمبر چارسوبیس، نادانیہ ربر بینڈ  اور یہ ہے زندگی سمیت لاتعداد ڈرامیں شامل ہیں جبکہ فلموں میں ہاتھی میرے ساتھی، منڈا بگڑاجائے، جوانی پھر نہیں آنی اور دیگر شامل ہیں۔