Thursday, April 18, 2024

معروف ہدایتکار ابو علیحہ کی نئی پنجابی شاٹ کٹ فلم کی عکس بندی جاری

معروف ہدایتکار ابو علیحہ کی نئی پنجابی شاٹ کٹ فلم کی عکس بندی جاری
March 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) - معروف ہدایتکار ابو علیحہ کی نئی پنجابی شاٹ کٹ فلم کی عکس بندی تیزی سے لاہور میں جاری ہے۔

گزشتہ روز معروف اداکارہ ثنا فخر ، سید مراد کاظمی، نسیم وکی سمیت دیگر نے اپنے سین عکس بند کروائے۔ فلم کی کاسٹنگ اور پروڈکشن فور ٹو ٹو ٹیلنٹ کر رہی ہے جبکہ اس کو فلمساز جاوید احمد پرڈیوس کر رہے ہیں۔

مزاح سے بھرپور پنجابی فیچر فلم کی کاسٹ میں اداکارہ جگن کاظم، گوہر رشید، نسیم وکی، ثنا فخر، مراد حیدر کاظمی، ہنی البیلا، قیصر پیا، گوشی خان، ارم ملہی، نواز انجم اور احمد نواز سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے فلم کو رواں برس عید الضحی کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ فلم کا میوزک مزاح اور اصلاحی پیغام پر ہو گا جو فلم کی امیدوں پر پورا اترے گا۔