Saturday, May 18, 2024

معروف گلوکارہ عذرا جہاں کی بیٹی اور صائمہ جہاں کی بہن گلوکارہ دیبا جہاں نے 7 نغمات ریکارڈ کر لیے

معروف گلوکارہ عذرا جہاں کی بیٹی اور صائمہ جہاں کی بہن گلوکارہ دیبا جہاں نے 7 نغمات ریکارڈ کر لیے
September 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) - معروف گلوکارہ عذرا جہاں کی بیٹی اور صائمہ جہاں کی بہن گلوکارہ دیبا جہاں نے 7 نغمات ریکارڈ کر لیے ۔

انکے گیتوں کی موسیقی طافو خان اور طارق طافو نے ترتیب دی ہے جبکہ پراجیکٹ ہولڈر بوبی صفدر ہیں۔ دیبا جہاں نے بتایا کہ میرے گیتوں میں صوفیانہ کلام ،بھنگڑے اور رومانٹک سونگز شامل ہیں۔ تمام نغمات کی آڈیو ریکارڈنگ ہو چکی ہے ۔اب چند روز میں اس کے پہلے گیت کا ویڈیو شوٹ کیا جائے گا۔ ویڈیو سونگ مکمل ہونے کے بعد میرے گیتوں کی لانچنگ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں موسیقی سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی اور حاضرین کو تمام نغمات سنائے جائیںگے۔

انکا کہنا تھا کہ میرے گیتوں کی شاندار دھنیں بنائی گئی ہیں اور میں نے انہیں اچھے انداز میں گانے کی کوشش کی ہے ۔ میں پر امید ہوں کہ لوگوں کو میرے نغمات پسند آئیں گے۔