Friday, April 19, 2024

معروف اسٹیج آرٹسٹ آئمہ خان کا 2 سالہ بچے کے اغواء میں تین ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف

معروف اسٹیج آرٹسٹ آئمہ خان کا 2 سالہ بچے کے اغواء میں تین ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف
January 14, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) معروف سٹیج آرٹسٹ ڈاکٹر آئمہ خان کا 2 سالہ بچے نقیب اللہ کے اغواء میں ملوث ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ بچے کے اغواء میں تین مزید ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی سامنے ہے۔

معروف اسٹیج آرٹسٹ ڈاکٹر آئمہ خان کا 2 سالہ بچے کے اغوا میں ملوث ہونے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ بچے کے اغواء میں مزید تین ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ آئمہ خان کی معالجہ کا نواسہ راول بھی بچے کے اغواء میں شامل نکلا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغواء کے وقت راول بھی موقع واردات پر موجود تھا ۔ راول کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج میں آئمہ خان کے شوہر اور دیور کو بچہ اغواء کر کے  موٹرسائیکل پر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمہ نے بچے کو اغواء کرنے کے لیے دیور مظفر کو  5 لاکھ روپے بھی دیئے۔

 دوسری جانب  آئمہ خان سمیت دیگر ملزمان  جسمانی ریمانڈ پر ہیں ۔