Sunday, September 8, 2024

معروف اداکار شفیع محمد شاہ کی 16 ویں برسی منائی گئی

معروف اداکار شفیع محمد شاہ کی 16 ویں برسی منائی گئی
November 17, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - معروف اداکار شفیع محمد شاہ کی 16 ویں برسی آج منائی گئی۔ دھیمے لب و لہجے، مگر رعب دار شخصیت کے مالک شفیع محمد شاہ نے پاکستان ٹیلی وژن ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے اور خود کو ورسٹائل فن کار بھی ثابت کیا۔

ورسٹائل فنکار شفیع محمد شاہ نے اپنے منفرد انداز اور اداکاری کے ایسے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں جس نے انہیں امر کر دیا۔

1949ء میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے۔رعب دار آواز اور جاذب نظر شخصیت کے مالک شفیع محمد شاہ نے ریڈیو سے بطور صدا کار فنی سفر کا آغاز کیا۔ پھر اداکاری کی دنیا میں صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا جس کا ہر ایک نے اعتراف کیا۔

تیس سالہ فنی سفر کے دوران انہوں نے سو سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں کے ساتھ کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بیوی ہو تو ایسی، نصیبوں والی، روبی، تلاش، میرا انصاف اور الزام میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

دھیمہ لیکن پر اثر لہجہ رکھنے والے شفیع محمد شاہ کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔ 17نومبر 2007کو یہ درخشاں ستارہ دار فانی سے کوچ کر گیا۔