Friday, March 29, 2024

مرغی کا گوشت بیف سے بھی مہنگا، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

مرغی کا گوشت بیف سے بھی مہنگا، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
January 7, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مرغی کے گوشت نے بیف کو پیچھے چھوڑ دیا، فیڈ کی کمی کے باعث چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں چکن کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی، دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت مقرر کردہ نرخ سے بھی زیادہ قیمت میں فروخت کیا جاریا ہے۔

کراچی میں مرغی کا گوشت 620 روپے میں فروخت ہونے لگا، زندہ مرغی 10 روپے اضافے سے 375 روپے کلو ہوگئی۔ انڈے 295روپے درجن کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔

پشاور ملتان سمیت دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کے دام 600 روپے ہو گئے۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 572 روپے ہوگیا، برائلر چکن 381 روپے ہوگیا، انڈوں کی قیمت 280 روپے درجن ہوگئی۔