لندن (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ عام انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے اور مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے گا۔
نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عمران خان خود طے کر کے گئے آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر ہوگا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نئی مردم شماری پر کام شروع کردیا ہے، نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کے لیے تین ماہ درکار ہوں گے، سارا عمل اگست میں مکمل ہوگا اور وہی وقت آئین کے مطابق الیکشن کا ہوگا۔