Friday, April 26, 2024

مردان میں چمتار چوکی کے گیٹ پر دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید

مردان میں چمتار چوکی کے گیٹ پر دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید
July 7, 2022 ویب ڈیسک

مردان (92 نیوز) - مردان میں چمتار چوکی کے گیٹ پر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

امن دشمنوں نے ایک بار پھر پولیس کو نشانہ بنایا۔ مردان کے علاقہ چمتار میں پولیس چوکی کے گیٹ پر بم دھماکے سے چوکی کا مرکزی گیٹ اور دیوار گر گئی۔ دھماکے سے چوکی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل مقصود موقع پر شہید ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چوکی انچارج اے ایس آئی سہیل اور دو کانسٹیبل سلیم اور کریم زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شہید اہلکار کی میت اور زخمیوں کو مردان میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد جمع کئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔