Sunday, September 8, 2024

مردان کی ننھی اسما سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزا سنا دی گئی

مردان کی ننھی اسما سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزا سنا دی گئی
January 25, 2022 ویب ڈیسک

مردان (92 نیوز) مردان کی ننھی اسما سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزا سنا دی گئی۔ مجرم کو 63 سال چھ ماہ قید اور 60 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مردان کی 4 سالہ بچی آسماء کے لواحقین کو 4 سال بعد انصاف مل گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی آسماء کے قتل میں ملوث شخص کو ساڑھے 63 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ننھی اسماء کے قتل میں اس کا 15 سالہ ماموں زاد ہی ملوث پایا گیا تھا جس کو قتل کے بچیس روز بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد اسماء کی لاش اگلے روز گھر کے قریب گنے کے کھیت سے ملی تھی۔