Friday, September 20, 2024

مردان، جائیداد کے تنازع پر ماں تین بیٹوں سمیت قتل

مردان، جائیداد کے تنازع پر ماں تین بیٹوں سمیت قتل
August 15, 2023 ویب ڈیسک

مردان (92 نیوز) - مردان میں خون کی ہولی کھیلی گئی، جائیداد کے تنازع پر ماں کو تین بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا۔

مردان میں مکان کی فروخت کے تنازعے نے ماں اور اس کے 3 جواں سال بیٹوں کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق ملزمان مقتولین پر 5 مرلے کا مکان سستے داموں خریدنے کے لئے دبائو ڈال رہے تھے، مکان کسی اور کو بیچ دیا تو ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں کو 3 بیٹوں سمیت قتل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر 43 سال جبکہ بیٹوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان تھیں، ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے۔