Friday, April 26, 2024

مراسلہ سیاسی معاملہ تھا تو عمران خان اسے سلامتی کمیٹی میں کیوں لیکر گئے؟ مریم نواز

مراسلہ سیاسی معاملہ تھا تو عمران خان اسے سلامتی کمیٹی میں کیوں لیکر گئے؟ مریم نواز
June 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سوال کیا کہ مراسلہ سیاسی معاملہ تھا تو عمران خان اسے سلامتی کمیٹی میں کیوں لیکر گئے؟

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازحکومت نے پٹرولیم قیمتوں پر ایک روپیہ اپنی طرف سے نہیں بڑھایا، حکومت کو وہ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں جو عمران خان معاہدے کرکے گئے، انکی بچھائی سرنگیں ہٹانے کیلئے ہمیں سیاسی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

مریم نواز بولیں کہ سمجھتی ہوں جب حکومتیں جاتیں تو وہ خوشی سے اپنی کارکردگی بتاتی ہیں، 4 سال پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے۔ سابق وزیر داخلہ کے مطابق پی ٹی آئی نے معیشت میں بارودی سرنگوں کا اعتراف کیا۔

نائب صدر نون لیگ کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہیں، ہمیں معاہدے کی پاسداری کے لیے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت لیوی اور ٹیکس لگانے کا معاہدہ کیا۔ پی ٹی آئی نے آخری بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح بڑھانے اور لیوی بڑھانے کا فیصلہ تھا، پاکستان معیشت کی بہتری کے لیے فیصلہ کرنا پڑا۔