Thursday, May 2, 2024

پرویز الہٰی اکثریت کھونے کے باوجود صوبے پر مسلط ہیں، رانا ثناء اللہ

پرویز الہٰی اکثریت کھونے کے باوجود صوبے پر مسلط ہیں، رانا ثناء اللہ
January 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے عمرانی ٹولے نے گزشتہ چار برسوں میں معیشت کو تباہ کیا، پنجاب کو بری طرح سے لوٹا گیا۔

منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پرویزالہٰی اور ان کے بیٹے نے پنجاب میں لوٹ مار کی، ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، انہیں اعتماد کا ووٹ ہر قیمت پر لینا پڑے گا۔ آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے۔ پرویز الہٰی اکثریت کھونے کے باوجود صوبے پر مسلط ہیں، اسمبلی آنے سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہوگا۔

رانا ثناء اللہ بولے کہ پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنیوا میں سیلاب متاثرین سے متعلق کانفرنس میں پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، یہ گرانٹ ہے قرضہ نہیں۔ شہبازشریف کی کال پر دنیا پاکستان و اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو سنبھالا جائے۔ الیکشن وقت پر ہوں اس وقت اعمال و کام عوام کے سامنے ہوں گے۔