عمران یعقوب منہاس تبدیل، غلام نبی میمن دوبارہ کراچی پولیس چیف تعینات
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کو تبدیل کرکے غلام نبی میمن کو دوبارہ کراچی پولیس چیف بنا دیا گیا۔
عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کرنے کا حکم دیدیا گیا، جاوید اوڈھو کوایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا۔
گزشتہ برس 10 مئی کو غلام نبی میمن کی جگہ عمران یعقوب منہاس کو کراچی پولیس چیف مقرر کیا گیا تھا جبکہ غلام نبی میمن کو اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا تھا۔