Thursday, March 28, 2024

عمران نیازی یہ بتاؤ کس سے استعفے مانگ رہے ہو، احسن اقبال

عمران نیازی یہ بتاؤ کس سے استعفے مانگ رہے ہو، احسن اقبال
March 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے عمران نیازی یہ بتاؤ کس سے استعفے مانگ رہے ہو۔

احسن اقبال نے کہا یہ شخص حواس باختہ ہو گیا ہے۔ اپنا اقتدار جاتا دیکھ کر ملکی اداروں کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ارکان اسمبلی کا استحقاق ہے۔ اپنی شکست دیکھ کر یہ شخص سپریم کورٹ کو فریق بنانا چاہتا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں آپ استعفی نہ دیں بلکہ قوم آپکو وزارت عظمیٰ سے ڈس مس کرے۔

ادھر راناثناء اللہ کا کہنا ہے نوازشریف نے ملک کو ترقی پذیر نہیں ترقی یافتہ بنانے کی کوشش کی۔ عدم اعتماد کی تحریک جمہوری طریقہ ہے۔ تحریک کا جمہوری انداز میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔