Friday, April 26, 2024

عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے استعفیٰ دے دیں، شہباز شریف

عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے استعفیٰ دے دیں، شہباز شریف
February 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے استعفیٰ دے دیں۔

شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں تین روپے سے زائد اضافہ مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا حکومت کے پاس صرف مہنگائی اور کرپشن کا پلان ہے، حکومت سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔

عمران نیازی ہر روز مہنگائی کی بجلی عوام پر گراتے ہیں، پٹرول بم گرانے کی تیاری ہے۔ یہ حکومت صرف مہنگائی کی تبدیلی لائی، ہرروز اشیاءکی قیمت تبدیل ہوجاتی ہے۔