Sunday, September 8, 2024

عمران نیازی کے ظلم کا خاتمہ جلد ہو گا، حمزہ شہباز

عمران نیازی کے ظلم کا خاتمہ جلد ہو گا، حمزہ شہباز
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا ہے عمران نیازی کے ظلم کا خاتمہ جلد ہو گا۔

حمزہ شہباز نے کہا عمران نیازی آپ نے اس قوم کا کچومر نکال دیا ۔ وزیراعظم ایسے بات کرتا ہے جیسے کوئی دھمکیاں دے رہا ہو۔ اسپیکر قومی اسمبلی آئین کی بجائے عمران نیازی کے حکم پر چل رہا ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی کا بھی نام آیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اکاؤنٹ چھپائے، ان کا بھی حساب ہو گا۔

حمزہ شہباز بولے نیازی صاحب عدالت عظمی نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر کسی کا حق ہے، پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گا۔