Wednesday, May 1, 2024

عمران نیازی کے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات بے نقاب ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف

عمران نیازی کے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات بے نقاب ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف
March 18, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں عمران نیازی کے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات بے نقاب ہوگئے۔

وزیراعظم نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، پولیس پر پٹرول بم پھینکے گئے، انہوں نے عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت کی، عمران نیازی نے آر ایس ایس کی کتاب سے ایک پرچہ نکال لیا ہے۔