Friday, May 17, 2024

عمران نیازی کا استعفی نہ آیا تو اسلام آباد جاکر عدم اعتماد لائیں گے، بلاول بھٹو

عمران نیازی کا استعفی نہ آیا تو اسلام آباد جاکر عدم اعتماد لائیں گے، بلاول بھٹو
March 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دوٹوک پیغام میں کہا کہ عمران نیازی کا استعفی نہ آیا تو اسلام آباد جاکر عدم اعتماد لائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاہور کے ناصر باغ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمرانوں نے روزگار چھینا، گھر گرائے، پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور میں لوگوں کو گھر دیئے، ہمارے دور میں تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی شروعات ہے، لمبی اننگز کھیلنی ہے۔ لاہور میں اورنج ٹرین 18 ویں ترمیم کی وجہ سے بنی۔

ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں واپسی کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہی، اسمبلیاں توڑ کر دوبارہ صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تین سال سے بیانات یوٹرن نہیں لیتے رہے لیکن ہم اپنے موقف میں پکے ہیں۔ ہماری اپوزیشن کے نتیجے میں حکومت پریشر میں ہے۔ سینٹ قومی اسمبلی میں شکست دی آگے جاکر بھی شکست دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مل کر پارٹی نظریہ منشور کے لئے جدوجہد کرنی ہے، اس وقت احتجاج و جدوجہد میں عوام کے سامنے ہے سڑک پر احتجاج کررہے ہیں۔ قافلہ چل رہا ہے چن کا قافلے کا ساتھ آنا اس کا مطلب عوام معاشی بحران ہے کسانوں کے مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے نئے جذبہ کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا لانگ مارچ مشکل فیصلہ تھا لیکن کراچی سے لاہور کے پہنچے ہیں۔ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وزیراعظم گھر نہیں چلے جاتے، بی بی دور میں غیر جمہوری عدم اعتماد تھا آج جمہوری عدم اعتماد تھا مگر ہم نے کوشش پوری کرنی ہے۔ اگر لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کے بعد بھی کامیاب نہ ہوئے تو ہمت نہیں ہاریں گے اور چین سے نہیں بیٹھیں گے۔