Friday, April 26, 2024

عمران نیازی اور ٹولے نے آئین شکنی کی، سول مارشل لا لگا دیا گیا، شہبازشریف

عمران نیازی اور ٹولے نے آئین شکنی کی، سول مارشل لا لگا دیا گیا، شہبازشریف
April 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اور ٹولے نے آئین شکنی کی، سول مارشل لا لگا دیا گیا۔

متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا کہ ایک سوستانوے لوگوں کو خدانخوستہ غدار قرار دے دیا گیا، 7 مارچ سے 24 مارچ تک آرٹیکل فائیو کی بات کیوں نہیں کی گئی، چپ نہیں رہیں گے، پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر جاری رکھا جائے گا۔ کل کے غیرآئینی اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔

شہباز شریف بولے کہ عمران نیازی نے سول مارشل لا نافذ کیا، تین نومبر دو ہزار سات کو جنرل مشرف نے بھی یہی غیر آئینی حرکت کی، ایک فاشسٹ فسطائی حکومت قائم کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا، کہا وزیراعظم ووٹنگ سے قبل استعفیٰ دے دیتے تو یہ آئینی عمل ہوتا۔