Friday, April 26, 2024

عمران کی باقیات ایوان صدر اور گورنر ہاؤس پنجاب میں رہ گئیں، خواجہ سعد رفیق

عمران کی باقیات ایوان صدر اور گورنر ہاؤس پنجاب میں رہ گئیں، خواجہ سعد رفیق
April 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران کی باقیات ایوان صدر اور گورنر ہاؤس پنجاب میں رہ گئیں۔ 

جمعہ کو اور ایاز صادق کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطرفی کے باوجود کرسی چھوڑنے پر تیار نہیں، پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں فتنہ عمرانیہ ہے، یہ قوم کو تقسیم در تقسیم کررہے ہیں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ مسجد نبویﷺ میں ہلڑ بازی پی ٹی آئی کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا، عمران خان جہالت کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز، آج کا ابوجہل ہے۔ بارگاہ رسالت میں بدتمیزی کو بےنقاب کریں گے۔ عمران خان خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے پارلیمنٹ اور سیاسی اداروں پر حملے کئے۔ سیاسی انتقام کے تحت جیلوں میں ڈالا، کروڑوں روپے جھوٹے مقدمات پر خرچ کیے، کچھ ثابت نہیں ہوا۔

ن لیگی رہنماء ایاز صادق بولےمسجد نبوی کے واقعہ پر علماء اس پراپنے خطبات میں روشنی ڈالیں۔ قاسم سوری کے ساتھ ہوئے واقعے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔