Saturday, May 18, 2024

عمران خان، زرداری اور شہباز ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہے ہیں، سراج الحق

عمران خان، زرداری اور شہباز ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہے ہیں، سراج الحق
December 16, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے عمران خان، زرداری اور شہباز ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہے ہیں، تینوں کو عوام کی فکر نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا چاہتے ہیں۔

جمعہ کو فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنا نہ ایشین ٹائیگر، نہ روٹی کپڑا مکان ملا۔ اب ان سیاسی لوگوں کی جگہ جیل ہے، عوام ان کو کبھی منتخب نہیں کریں گے۔

سراج الحق نے کہا سیاسی لوگوں اور اسٹیبلشمنٹ کے باعث 1971ء میں پاکستان دولخت ہوا، کراچی سے خیبر تک غربت ناچ رہی ہے، ظالمو نے پاکستان کو لوٹا، کشمیر بیچ دیا، ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے والوں کو جیل میں ڈالنے اورمساجد میں عدالتی نظام چلانے کا اعلان کردیا۔