سیالکوٹ (92 نیوز) - وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے عمران خان زندگی بھر محسن کش رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا دھاندلی سے آنیوالے سابقہ حکمران پاگلوں کیطرح الزامات لگاتے ہیں۔ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو واٸرل ہوٸی۔ عمران خان محسن کُش شخص ہے۔ اسکی تقریر میں مَیں بہت زیادہ ہے۔ جس ادارے نے بیساکھیاں فراہم کیں ، یہ اسی پر تنقید کرتے ہیں ۔ آج ادارے اپنی آٸینی حدود میں رہنا چاہتے ہیں تو عمران خان اداروں پر کیچڑ اچھالتا ہے۔ یہ الیکشن کمیشن کو بھی نہیں مانتا۔ 2023 میں آٸین کے تحت شفاف انتخابات ہونگے۔
خواجہ آصف بولے ہمیں احساس ہے کہ مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اسوقت تیل، گیس اور کوئلے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ گیس، بجلی تیل کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ انشاء اللہ مہنگاٸی کے مشکل دور سے نکلیں گے۔